لاہور۔(نمائندہ خصوصی):رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ کل 7نومبر بروز جمعرات سے شروع ہو گا۔ترجمان کے مطابق رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ 10 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا ،دوسرے مرحلے میں فیصل آباد ،سوات ، ڈیرہ اسماعیل خان اور کراچی ڈویژن کے احباب شرکت کریں گے،اجتماع میں شرکاء کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر وسیع انتظامات کیے گئے ہیں ،ریلوے حکام کی جانب سے کراچی سے رائے ونڈ کے لئے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی،دوسری جانب ضلعی انتظامیہ ، ریلوے پولیس ، نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس ،پنجاب پولیس ، محکمہ صحت، بم ڈسپوزل سکواڈ ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، لیسکو اور ایم سی ایل سمیت دیگر اداروں کی جانب سے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ترجمان کے مطابق تبلیغی اجتماع کے مقامات پر جماعت کے کارکنان کی طرف سے خیمے لگانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔