کراچی(نمائندہ خصوصی )پاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی ترجمان و سیکرٹری اطلاعات و نشریات اشرف میمن نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم پاکستان کے لئے استحکام کاُباعث بنے گی اس سے جمہوریت مستحکم ہوُگی مگر لگتا ہے پاکستان کی ساری سیاسی جماعتیں پرو اسٹبلشمنٹ ہو چکی ہیں سب کے کھانے کے دکھانے کے الگ الگ دانت ہیں یہ بات انھوں نے عمرہ کی ادائیگی سے واپسی پر مبارکباد دینے کیلئے آنے والےراہ حق پارٹی کے مولانا شفیق علی پوری ،مولانا نور البصر حنفی اور اہلسنت والجماعت کے مولانا شکیل فاروقی ، رافع شاہ بخاری کے وفود سے غیر رسمی بات چیت میں کہی انھوں نے مزید کہا کہ ہم ضدی لوگ نہیں ہیں ہمیشہ ملک کے مفاد میں فیصلے کئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہے گے انھوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم سے ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنے کیلئے بات اب عدالت سے نکل کر پارلیمنٹ تک آگئی ہے اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام ف سمیت تمام پارٹیوں کا کردار قابل تحسین ہے مگر دیکھنا یہ ہے اس پر عمل ہوتا بھی ہے کہ نہیں یا قرآن سنت کو صرف سپریم لاء تک لکھا جائے گا انھوں نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کاُاتحاد مستقبل قریب میں نظر نہیں آرہا بڑی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ پیسے کابے تحاشہ استعمال کیا ہے جس کو روکنا مشکل نظر آرہا ہے