لاہور( کرائم رپورٹر ):سٹیج اداکارہ نرگس پر تشدد کے معاملے کی تفتیش لاہور پولیس کے ایک خصوصی سیل کے حوالے کر دی گئی ہے۔خاتون پولیس آفیسر کی سربراہی میں قائم اس سیل نے نرگس پر تشدد کے معاملے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے اداکارہ کے ملازمین سمیت قریبی رشتہ داروں کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں جبکہ تشدد میں ملوث اداکارہ نرگس کا شوہر ماجد بشیر ابھی تک تفتیشی ٹیم کے روبرو پیش نہیں ہوا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم ماجد بشیر 18نومبر تک عبوری ضمانت پر ہے۔