اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی مبارک زیب اور اورنگزیب کھچی نےپارلیمنٹ ہائوس میں الگ الگ ملاقاتیں کیں، دونوں ارکان نے حکومت کی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
پیر کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں ارکان نے حکومت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔