لندن( مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءزلفی بخاری نے چانسلر انتخاب کیلئے جاری کردہ فہرست میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا نام شامل نہ کرنے پر آکسفورڈ یونیورسٹی سے جواب طلب کرلیا،وکلا کی جانب سے بھیجے گئے خط میںبانی پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل کوآرڈی نیٹر و مشیرکا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کو بتانا ہوگا کہ اس پر کس قسم کا دباو ڈالا گیا یا وہ کیا وجوہات تھیں کہ بانی پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں ہوا،بانی پی ٹی آئی کا نام چانسلر شپ کی فہرست میں شامل نہ کرکے زیادتی کی گئی ہے اور آکسفورڈ یونیورسٹی کا یہ فیصلہ غیرمنصفانہ اور سیاسی ہے،خط کے متن کے مطابق تحریری جواب نہ ملا تو کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔پی ٹی آئی رہنماءکے وکلا کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کہ یونیورسٹی کی طرف سے مناسب جواب نہ ملنے پر کیس لندن ہائی کورٹ میں دائر ہوسکتا ہے۔اس حوالے سے ذلفی بخاری کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ کے آربریٹری ڈیٹینشن گروپ، ایمنسٹی اور وکلاءکی رائے آکسفورڈ یونیورسٹی کے سامنے رکھ دی تھی اوریونیورسٹی پر واضح کردیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوسزا سیاسی وجوہ کے سبب سنائی گئی ہے۔وکلا کی رائے کے سبب ہی یونیورسٹی نے بانی پی ٹی آئی کو اجازت دی تھی کہ وہ چانسلر شپ کیلئے اپنے کاغذات جمع کرائیں۔ بانی پی ٹی آئی کے چانسلر بننے سے یونیورسٹی کی عزت میں اضافہ ہوتا۔یاد رہے کہ 16اکتوبر کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلرز کیلئے ہونے والے الیکشن میںبانی پی ٹی آئی عمران خان امیدواروں کی فہرست سے باہر ہوگئے تھے۔آکسفورڈ یونیورسٹی نے آکسفورڈ یونیورسٹی نے چانسلرز کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی تھی جس میں بانی پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں کیاگیاتھا ۔پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننے کا خواب ادھورا رہ گیاتھا۔یہ بھی بتایاگیا تھا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر ز کے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں میں برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن، مشہور برطانوی آرکیٹیکٹ سر نورمن فوسٹر اور معروف وکیل بیرسٹر پیٹر کریگ شامل تھے۔آکسفورد یونیورسٹی کے چانسلر کا عہدہ روایتی اور علامتی نوعیت کا ہوتا ہے اور اس انتخاب میں نمایاں شخصیات نے حصہ لیا تھا۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءزلفی بخاری کاکہنا تھا کہ عمران خان کوآکسفورڈ کے چانسلر کا الیکشن لڑنے میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں تھی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آکسفورڈ چانسلر شپ کی مہم کیلئے لابنگ فرمز کی خدمات حاصل کی گئیں تھیں۔ کسی کو لابنگ فرم کی خدمات کے حصول پر تکلیف نہیں ہونی چاہیے کیونکہ میں نے اس کیلئے کسی سے پیسے نہیں لئے گئے تھے۔