اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):جعلی دستاویزات پر فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے)امیگریشن سیالکوٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئےجعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم نے جعلی دستاویزات پر سیالکوٹ سے یونان جانے کی کوشش کی ،امیگریشن کلئیرنس کے دوران ملزم کو مشکوک پایا گیا اورجعلی دستاویزات پر سفر کرنے پر انہیں گرفتار کر لیا،مسافر کی شناخت زبیر حسین کے نام سے ہوئی۔ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کے پاس یونان کا جعلی ریزیڈنٹ پرمٹ کارڈ تھا ،ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ وہ 1997 سے یونان میں رہائش پذیر ہے اور اس کے پاس یونان کاوی وی او سی ہے ،ملزم نے یونان سے اٹلی سفر کیا اور پھر وہاں سے پاکستان سفر کیا تاہم وہ اپنےوی وی او سی کے لیے اوکے ٹو بورڈ حاصل کرنے میں ناکام رہا ۔ترجمان کے مطابق ملزم نے پاکستان پہنچ کر قیصر نامی ایجنٹ سے رابطہ کیا اور 500 یورو میں یونان کا جعلی ریزیڈنٹ پرمٹ کارڈ حاصل کیا ،ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے اورمزید تفتیش جاری ہے۔