لاہور۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی ہے ۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل اور 2 کو گرفتار کرنے پر ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس کے افسران و اہلکاروں کی تعریف کی،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایف سی، سی ٹی ڈی اور پولیس نے بروقت کارروائی کر کےدہشتگردوں کو بڑی تخریب کاری سے روکا ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم ایف سی، پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔