راولپنڈی( نمائندہ خصوصی )سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا، اس دوران 4 خوارج مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود ممکنہ دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں ہیں۔