کراچی(بیورو رپورٹ )کراچی کے اکثر علاقوں میں پانی کی قلت بحرانی شکل اختیار کر گئی۔اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور نیو کراچی شاہ فیصل کالونی عظیم پورہ سلمان فارسی سوسائٹی ۔شمسی سوسائٹی کہکشاں سوسائٹی ۔پنجاب ٹاون سمیت مختلف علاقوں پانی کی فراہمی کئی ہفتوں سے معطل ہے۔صورت حال یہ ہے کہ مہنگائی کے مارے لوگ کراچی میں پانی خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔علاوہ ازیں کچھ علاقوں میں پانی کی لائنوں میں سیوریج اور گندا پانی آنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج کا بل ادا کرنے کے باوجود ہمارے علاقوں میں نہ تو سیوریج کے مسائل پر اور نہ ہی پانی کے مسئلے پر توجہ دی جاتی ہے۔دوسری جانب واٹر کارپوریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی ضرورت کا 50 فیصد پانی دستیاب ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ جب تک کے فور منصوبہ مکمل نہیں ہوتا، یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا۔