کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ہم نیوز سمیت ہم نیٹ ورک میں ایک بار پھر انکریمنٹ یعنی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا ہے ہم نیٹ ورک کے تمام اسٹاف کو 20 فیصد تک انکریمنٹ ملے گا، اضافہ یکم جولائی سے ہوگا ، نومبر کی تنخواہوں میں جمع ہو کر ملے گا ۔۔۔۔۔۔ اس سے پہلے پچھلے سال کے مالی سال تک مسلسل تیسرے سال سالانہ انکریمنٹ بھی تمام اسٹاف کو دیا جاچکا ہے ۔۔۔یہی نہیں اس کے علاوہ سب کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر دو بونس پچھلے سال بھی دیا جاچکے ہیں ۔۔الیکٹرونک میڈیا کے 24 سالہ کیریئر ۔۔۔ پاکستان کی نیوز چینل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی ٹی وی چینل میں چھ ماہ کے اندر دو بونس اور مسلسل چوتھے سال سسٹیمٹک انکریمنٹ دیا گیا ہو ۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2021 میں یہ انکریمنٹ سو فیصد تک تھا ، 2022 میں 50 فیصد تک تھا اور اس سال یہ انکریمنٹ 19 فیصد تک ہے ۔ہر بار یہ انکریمنٹ سال کی یکم جولائی کی تاریخ سے دیا گیا ہے ۔۔ہم اسٹاف سے ٹان ہال میٹنگ میں سی ای او ہم نیٹ ورک درید قریشی نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کی خوشحالی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ہم نیوز سمیت ہم نیٹ ورک پاکستان کا پہلا اور واحد ’’میڈیا نیٹ ورک ‘‘ ہے جو اپنے تمام ملازمین کو پہلی تاریخ کو تنخواہ کی ادائیگی کرتا ہے ۔ہم نیوز پاکستان کا سب سے تیز ،بر وقت، درست ،غیر جانبدار، اسمارٹ اور مقبول نیوز چینل ۔۔پچھلے سال بھی ہم نیوز نے سب سے زیادہ اور بہتر رپورٹس، دوسروں سے بہت پہلے خبریں اور فرسٹ کٹ ،،،سال 2023 اور2024 کی سب سے بڑی خبر (اہم تعیناتیاں ) بھی ہم نیوز نے سب سے پہلے بریک کیہم نیوز بلاشبہ ،خبروں، رپورٹس ، فرسٹ کٹس، کوریج، ہیڈ لائن، اور معیار میں پاکستان کا سب سے نمبر ون نیوز چینل ہے ،، ریٹنگ اور پرسیپشن میں یہ نیوز چینل صرف چھ سالوں کے اندر ٹاپ تھری کیلئے جنگ لڑ رہا ہے ۔۔۔۔.ہم نیوز نیٹ ورک میں ہم فیملی کے تمام ممبران کیلئے میڈیکل انشورنس ہے اور اس کے علاوہ یہ غالبا واحد نیٹ ورک ہے جہاں ملازمین کے والدین کیلئے اوپی ڈی کی سہولت بھی موجود ہے۔ہم نیوز سمیت ہم نیٹ ورک پاکستان کا واحد میڈیا نیٹ ورک ہے جو اسٹاک ایکس چینج میں رجسٹرڈ ہے اور اپنے مالی معاملات ہر سال پبلش کرتا ہے ۔ہم نیوز سمیت ہم نیٹ ورک میں تمام فیملی ممبران کیلئے پی ایف فنڈ بھی ہے اس کے علاوہ ایڈوانس تنخواہ کی بھی سہولت موجود ہے ۔خواتین اسٹاف کو تنخواہ اور پیٹرول کے علاوہ ٹرانسپورٹ الاونس بھی علیحدہ سے دیا جاتا ہے ۔ہم نیٹ ورک میں بڑے پیمانے پر بلڈ ڈونیشن ڈرائیو اور مفت بلڈ ٹیسٹ کرائے جاتے ہیں ۔ ہم نیٹ ورک میں صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ۔ہم نیٹ ورک میں ویمنز ڈے اور کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتھ ساتھ ہر سال ایک عالیشان ایمپلائز کمیونیکشن میٹنگ کا انعقاد ہوتا ہے جس میں ہر فیملی ممبر شریک ہوتا ہے ۔۔ہم نیٹ ورک کے گلد ستے میں ہم ٹی وی ، ہم نیوز، ٹین اسپورٹس ، ہم مصالحہ اور ہم ستارہ کے پھول جڑے ہیںہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی اور سی ای او درید قریشی نے ہمیشہ ملازمین کی صحت اور ان کی ٹریننگ اور ان کے بچوں کی تعلیم اور تربیت کو ذاتی توجہ دی ہے ۔