راولپنڈی( نمائندہ خصوصی )پی این ایس ذوالفقار کو ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول کے دوران ایرانی ماہی گیر کشتی ال محمدی کی جانب سے ہنگامی مدد کی کال موصول ہوئیایرانی کشتی نے اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل پر ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دیپی این ایس ذوالفقار کے عملے نے فوری طور پر ماہی گیروں کو طبی اور تکنیکی مدد فراہم کرتے ہوئے انجن کی مرمت کی b تعیناتی کے دوران پاک بحریہ کے جہاز سمندر میں متاثرہ بحری جہازوں کو ریسکیو کرتے ہیںانسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی آپریشن بحری جہازوں کی حفاظت اور سلامتی کے حوالے سے پاک بحریہ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے پاک بحریہ ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے تعینات ہے