لاہور( بیورورپورٹ )پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرتے ہیںلیکن حقائق عوام کے سامنے لائیں گے، ہم نے اپنی سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا ہے، جو غلطیوں کا ملبہ جو اٹھائے اسے عوام قبول کرنے کو تیار نہیں ،نوازشریف کو پورا کا پورا سچ قوم کے سامنے رکھنا چاہیے ،جب حقائق قوم کے سامنے رکھیں گے تو آئندہ انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی،ضمنی الیکشن میں نمایاں تھا نتائج مختلف آئیں گے تو حکومت ڈسٹرب ہو سکتی ہے اس لئے ووٹ ڈالے گئے ،لوگ کہتے تھے کہ فرح بی بی کرپٹ اور پیرنی کرپٹ ہے تو تین ماہ میں کس نے ہاتھ ڈالنا ہے، عمران خان کہہ رہے بند کمروں میں ججز اور جرنیل فیصلے کرتے ہیں تو کیا فیصلے نوازشریف اور مریم نوازشریف کے خلاف نہیں آئے۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے مینڈیٹ نہیں دیا ،جن غلطیوں سے ملک تباہ ہوا انہیں بیل آﺅٹ کر دیں،بیس سال بے پناہ جیلیں ،اذیتیں کاٹیں،ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ،سی پیک دیا تو تاحیات نااہل کر دیا، لوگ سوال کرتے رہے کہ کیا حکومت میں آنے کے بعد اداروں میں لوگ غلطیاںکرتے ہیں اس کا مداوا کیسے ہو گا۔