اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )مہنگائی کی چکی میں پسی اعوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی آس لگائے بیٹھے ہیں ایسے میں حکومت نے گیس بم گرا دیاتفصیلات کے مطابق خبریں زیر گردش ہیں کہ آج حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائیگا جس کااعوام بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں لیکن حکومت نے اس سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 34 روپے 9 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ایل پی جی 2 روپے 88 پیسے فی کلو مہنگی ہو گئی اوگرا نے نومبر کیلیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا