پشاور( نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے پی کےعلی امین گنڈاپور نے خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کر دیایس پی سٹی احسان شاہ کے مطابق متاثرہ خواجہ سرا نے ایف آئی اے سائبر کرائمز میں درخواست دی ہے کہ اس کی2023 میں بنائی گئی ویڈیو وائرل کی گئی ہےایس پی احسان شاہ کے مطابق چارسدہ میں ملزم کو خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو بنانے پر سزا ہوئی تھی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دو سال پرانی ہےایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواجہ سرا نے متعلقہ تھانے سے رابطہ نہیں کیا وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو بنانےکا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانےکی ہدایت کی ہے