دوحہ ۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قطر کے خصوصی دورے کے دوران اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے قطری قیادت کے ساتھ نتیجہ خیز تبادلہ خیال کا منتظر ہوں۔بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر دوحہ پہنچے ہیں۔اس خصوصی دورے کے دوران اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے قطری قیادت کے ساتھ نتیجہ خیز تبادلہ خیال کا منتظر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قطر میوزیم میں پاکستان کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے والی خصوصی نمائش کا بھی افتتاح کروں گا۔