فیصل آباد (اسپورٹس رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن” کھیلتا پنجاب” پروگرام کے تحت کھیل میلا سجنے جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف کے مطابق یکم نومبر سے10 نومبر تک ضلعی سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ہوگا جس میں کبڈی، ہاکی، بیڈ منٹن، فٹبال، ایتھلیٹکس اور ٹیپ بال کے مقابلے ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ بیڈ منٹن اور ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں گرلز بھی حصہ لے سکیں گی جبکہ باقی تمام کھیلوں کے مقابلے بوائز کے درمیان ہی ہونگے۔ انہوں نے کہا اس سلسلے میں ڈراز، ویلیوز، ہوم ورک و دیگر انتظامات ڈسٹرکٹ سمیت تمام تحصیلوں میں بھی مکمل ہو چکے ہیں۔