دوحہ۔(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔دوحہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی محمد بن عبدالعزیز الخلیفی ، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور
دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اپنے دورے کے دوران وزیراعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم سے قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر بزنس میں ایسوسی ایشن کے وفود بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم قطر میوزیم میں "منظر آرٹ ایگزی بیشن ؛ 1940 سے اب تک پاکستان میں آرٹ اور آرکیٹیکچر” کا بھی افتتاح کریں گے۔وفاقی وزراء خواجہ آصف ،جام کمال خان ، محمد اورنگزیب اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔