سانگھڑ( نامہ نگار )سانگھڑ میں نوجوان نے پسند کی شادی نہ کرانے پر اہلخانہ کو قتل کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ علی جان مری کے علاقے میں پیش آیا جہاں پسند کی شادی نہ کرانے پرنوجوان طیش میں آگیا۔پولیس نے بتایا کہ غصے سے بھرے نوجوان نے گھر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی ماں، دو بہنیں اور بہنوئی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔