کراچی( کامرس رپورٹر )صدر این بی پی رحمت علی حسنی، نے نئی تزئین و آرائش شدہ پی آئی ڈی سی ہاؤس برانچ کا افتتاح کردیا ۔ صدر نے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے دن رات محنت کرنے والے تمام افراد کو مبارکباد دی اور خصوصی طور پر لاجسٹکس، کمیونیکیشنز، اور مارکیٹنگ گروپ (ایل سی ایم جی) اور انجینئرنگ ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے برانچوں کی دیکھ بھال اور بہتر کسٹمر تجربے کی اہمیت پر زور دیا۔