اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی عدالت (اوور سیز پاکستانی پراپرٹی) بل 2024 کی منظوری دے دی۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کی بھی منظوری دے دی ۔صدر مملکت نے دونوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔