کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسکیم 33 کے علاقہ سب ڈیویژن گلزار ہجری سیکٹر13اے اور سیکٹر15اے کے اطراف رہائشی منصوبوں میں فراہمی نکاسی و آب کا ڈھانچہ مکمل تباہ اور سڑکیں خستہ حال ہو چکی ہیں۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق گذشتہ دو عشروں میں منتخب قومی و صوبائی و بلدیاتی نمائندوں، غیر سیاسی حلقوں اور واٹر کارپوریشن حکام نے عارضی مدت کے منصوبوں میں جاری فنڈز سے سیاسی اور نمائشی تکمیل کی تاہم گذشتہ ماہ وزیر بلدیات سندھ اور میٹر کراچی نے آل میمن ویلفیئر کو آپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی،المشرق سوسائٹی کی دوہری درخواستوں پر فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ واضح رہے یونین کمیٹی 02/01 صفورا ٹاؤن، شرقی کے ان سیکٹرز میں فراہمی آب میں ناغوں اور ترسیل میں کمی کے باوجود بھی ماہانہ بل وصول ہوتا ہے ۔