راولپنڈی(نمائندہ خصوصی )23/24 اکتوبر 2024 کی رات، سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران، اپنے دستوں نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کام کیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، نو خوارج بشمول دو خودکش بمبار اور ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی رنگ کے لیڈر سید محمد قریشی استاد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم رہے۔سینیٹائزیشن آپریشن علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں