جیکب آباد( نمائندہ خصوصی )جیکب آباد کے شہریوں کو محفوظ اور میٹھے پانی کی فراہمی کا خواب پوراہونے کے بعد ھینڈز نے اب اس کو پائیدار بنانے کے لیے یو ایس ایڈ کے تعاون سے ڈجیٹل ایم آئی ایس سسٹم بھی بنادیا ہے جس کے ذریعے پینے کے محفوظ پانی کے علاوہ گندگی اور کوڑا کرکٹ ہٹانے کے ساتھ صٖفائی کےجملہ نظام کی نگرانی اور ان سے وابستہ مسائل کا مداوا بھی ہوسکےگا۔ ان خیالات کا اظہار ھینڈز این جی او کے چیف ایگزیکیوٹو ڈاکٹر شیخ تنویر احمد نے جیکب آباد میونسپل کمیٹی کےلیے بنائے گئے ایم آئی ایس سسٹم کی افتتاحی تقریب سے پانے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کا پینے کے محفوظ پانی، صفائی اور گندگی کو ٹھکانے لگانے کےلیے ایک ایسا نظام بنایا گیا ہے جو سندھ کے دیگر پانچ اضلاع میں بھی زیر استعمال آئے گا۔ ایم آئی ایس کے جملہ سسٹم کی پرزنٹیشن کے ذریعے شرکاؤ کو معلومات دی گئی۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین عباس جکھرانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ھینڈز اور یوایس ایڈ کے تعاون سے میونسپل کمیٹی جیکب آباد شہر کی آٹھ یونین کونسل میں پانی فراہم کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے اور اب اس ایم آئی ایس کے بننے کے بعد مونیٹرنگ، ٹریکنگ اور اور جوابدہی کا نظام مزید بہتر ہوگا۔ انھوں نے ایم آئی ایس کے ذریعے پانی کی فراہمی، گندگی کو ٹھکانے لگانے کے دوران پیداشدہ مسائل کی شکایات کے اندراج کو بھی رکھا گیا ہےجس کے پیش نظر اس حوالے پیدا شدہ مسائل حل کیے جائیں گے۔ خاص مہمان کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔انھوں نے کہا کہ ایم آئی ایس سسٹم کی عوام لانچنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ ھینڈز اپنے ساتھی اداروں کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔ تاکہ ایم آئی ایس کے حوالے سے مزیدی بہتری لائی جاسکے۔ اس موقع پر ھینڈز واش پروگرام کے ھیڈ آف دی ڈپارٹمینٹ سید وسیم شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوایس ایڈ کے تعاون سے ھینڈز نے جیکب کے شہریوں کو پانی فراہمی کے بعد اس سہولت کو پائیدار بنانے کےلیے ایم آئی ایس سسٹم بنادیا ہے جو مستقبل میں واش کے حوالے سے جملہ مسائل کا حل ثابت ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ایم آئی ایس سسٹم نہ صرف میونسپل کمیٹی کے ادارے کے اندر عوامی نمائندگی بڑھے گی بلکہ اس سے میونسپل کمیٹی کی کارکردگی بھی بہترہوگی