کراچی(کرائمرپورٹر )ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ اور ایس ایس پی گھوٹکی عبدالحفیظ بگٹی کے درمیان تنازع زور پکڑ گیا جس کے بعد حکومت سندھ نے دونوں افسران کو عہدوں سے ہٹا دیادونوں افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈی آئی جی سکھر کا چارج ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے سپرد کیا گیا ہےنوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی کا اضافی چارج ایس ایس پی خیرپور سمیع اللہ کے سپرد کردیا گیا ہےواضح رہے کہ پیر محمد شاہ نے عبدالحفیظ بگٹی پر ڈاکوؤں سے رابطے کا الزام لگایا تھا جس کے جواب میں عبدالحفیظ بگٹی نے بھی پیر محمد شاہ پر الزامات عائد کیے تھے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب کی زیرقیادت کمیٹی قائم کردی گئی ہےکمیٹی میں ڈی آئی جی عامر فاروقی اور ڈی آئی جی تنویر عالم اوڈھو شامل ہیں جب کہ تحقیقاتی کمیٹی 7 دن میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گی