اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمدشہبازشریف نے پرابوو سوبیانتوکوانڈونیشیا کے صدرکاعہدہ منصب سنبھالنے پرمبارکباددی ہے۔ پیرکوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اورانڈونیشیا کے درمیان مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ وہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں اضافہ اورعلاقائی وعالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششوں کو تقویت دینے کے لئے صدر سوبیانتو کے ساتھ مل کرکام کرنے کے منتظرہیں۔