اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی توثیق کیلئے صدر پاکستان کو بھیجی جانے والی ایڈوائس پر دستخط کر دیئے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے توثیق کیلئے صدر پاکستان کو ایڈوائس بھیج دی۔