اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آئینی ترمیم اور سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کا بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی ہو گیا جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج دبئی کے لیے روانہ ہوں گےذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے منگل روز سمووا کے لیے روانہ ہونا تھا جہاں دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کا اجلاس 24 اور 25 اکتوبر کو شیڈول ہےذرائع کا بتانا ہے کہ آئینی ترامیم اور ملکی سیاسی صورتحال کے پشی نظر وزیراعظم کا بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی ہو گیا ہے اوروزیراعظم کی جگہ وزیر خارجہ و ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کرنے کا امکان ہےدوسری جانب ذرائع کا بتانا ہےکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج دبئی کیلئے روانہ ہوں گےذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد آج رات دبئی کے لیے روانہ ہوں گے بلاول بھٹو اپنی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری اور بھانجوں سے ملاقات کیلئے دبئی روانہ ہوں گے