اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر گئے۔انہوں نےمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید نوید قمرجبکہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عطاء الرحمان، عثمان بادینی اور کامران مرتضیٰ اور سردار اختر مینگل کے ہمراہ اختر حسین، ایڈووکیٹ ساجد ترین، آغا موسیٰ جان، شفقت لانگو اور میر جہانزیب موجودتھے۔