لاہور( اسٹاف رپورٹر) اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر آج محکمہ سے ریٹائر تو ضرور ہو رہا ہوں لیکن اپنے ساتھیوں کے دلوں سے کبھی ریٹائر نہیں ہوں گا۔ریلوے ساتھیوں،افسران سے ملا پیار زندگی کا سرمایہ ہے اسے کبھی فراموش نہیں کر پاؤں گا۔ان خیالات کا اظہار ہردلعزیز ریلوۓ کنڈکٹر گارڈ شاہد پرویز نے گرین ہال لاہور ریلوے اسٹیشن میں اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔اس تقریب کا اہتمام گارڈ ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن نے کیا۔ شاہد پرویز نے کہا کہ میں گارڈ ایسوسی ایسوسی ایشن اور حاضر سروس اور ریٹائرڈ کنڈکٹر گارڈ ساتھیوں کا شکر گزار ہوں اور دوران ڈیوٹی اگر مجھ سے کوئی غلطی کوتاہئ ہوئی ہو تو معزرت خواہ ہوں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ ریلوے پریم یونین راولپنڈی ڈویژن کے صدر اور سابق کنڈکٹر گارڈ پرویز اختر اعوان نے شاہد پرویز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ ہمیشہ تمام ساتھیوں چاہے حاضر سروس ہوں یا ریٹائر سب سے خندہ پیشانی سے پیش آتے اور ٹرین میں کبھی یہ نہیں کہا کہ آپ بتا کر نہیں بیٹھے۔صدر گارڈ ایسوسی ایشن منصور سفری نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے معاملات میں شاہد پرویز سب سے زیادہ متحرک رہے۔ایسوسی ایشن کو جب کوئی ضرورت پڑی کوئی بھی مسٔلہ ہو چاہے فنڈز چاہۓ ہو انہوں نے فوری فنڈز کا بندوبست کیا۔میاں مشتاق کنڈکٹر گارڈ نے کہا کہ شاہد پرویز نے دوران ڈیوٹی کسی کو بھی شکایت کا موقع نہیں دیا جہاں بھی دیوٹی لگی خوش دلی سے نبھائی ،ایسوسی ایشن کو شاہد ہرویز پر فخر ہے۔تقریب سے ریاض آسی سابق ٹرین مینجر،عابد سابق ٹرین مینجر، رفیع اللہ سابق کنڈکٹر گارڈ پشاور ڈویژن ،ظفر اسٹیشن ماسٹرضیغم شاہ سابق ٹرین مینجر،ملک جمیل احمد سابق ٹرین مینجرکنڈکٹر گارڈ،پرویز رسول بسرا سابق کنڈکٹر گارڈ اور دیگر نے خطاب کیا۔تقریب کی کمپیئرنگ میاں عثمان کنڈکٹر گارڈ نے کی۔قبل ازیں شاہد پرویز کو ڈھول کی تھاپ پر ہال میں لایا گیا اور تقریب کے اختتام پر ان کو ڈھول کی تھاپ پر گھر تک پہنچایاگیا