لاہور(نمائندہ خصوصی):-وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر جنگلی حیات کے تحفظ کے لییکومبنگ آپریشن جاری ہے اورمحکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے اسپشل اسکواڈ نے فالکن کے شکاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا سلسلہ تیز کردیاہے -ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق چنیوٹ میں دریائے چناب سے ملحقہ دریائی علاقہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے فالکن کے شکار میں ملوث 7 شکاریوں کو گرفتارکرکے شکار کردہ فالکن، نیٹ و دیگر آلات کو برآمد کر لئے ہیں -ترجمان نے بتایاکہ عادی شکاری دریائے چناب کے کنارے فالکن کا شکار کرتے تھے جبکہ وائلڈلائف کا اسپشل اسکواڈ ان پر نظر رکھے ہوئے تھا-ٹیم نے مقامی ڈیرہ پر چھاپہ مار کر ان کو حراست میں لے لیا-وائلڈ ٹیم کو ڈیرہ پر کاروائی کے دوران مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا -وائلڈ لائف ٹیم مزاحمت کے باوجود کامیاب کاروائی کی- ترجمان نے مزید بتایاکہ مقامی لینڈ لارڈ سمیت 7 شکاریوں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی کارروائی شروع کردی ہے اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں صوبہ بھر میں وائلڈ لائف کے تحفظ کے لیے متحرک ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جا رہی ہیں.
٭٭٭٭