اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )پاکستان اوورسیز کارپوریشن او ای سی کے مطابق پاکستان نرس عملہ فوری طور پر سعودی عرب بھیج رہا ہےنیوزرپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو مختلف شعبوں میں نرسنگ اسٹاف کی ضرورت ہےان شعبہ جات میں کارڈیک کیئر ایمرجنسی طبی دیکھ بھال زچگی بچوں کی دیکھ بھال انتہائی نگہداشت ہیماڈائیلیسس نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال آنکولوجی سرجیکل کیئر اور انسینٹیو کیئر یونٹس وغیرہ شامل ہیںوزارت اوورسیز کے ایک اہلکار کے مطابق عرب ممالک میں پاکستانی ورک فورس کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہےپاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے مطابق 21 اکتوبر کو لاہور میں اس سلسلے میں خواہش مند امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گےوزارت خارجہ کے ایک اہلکار کے مطابق سعودی عرب کم سے کم ایک سال کے تجربے اور 16 سال کی تعلیم بیچلر آف سائنسز ڈگری کی حامل خواتین نرسوں کی تلاش میں ہےنرسوں کے پاس پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل پی این ایم سی کی رجسٹریشن ہونا بھی لازمی شرط اور انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ اور ایمرجنسی روم میں کام کرنے کا تجربہ حاصل ہونا بھی لازمی شرط ہےخواہش مند امید وار نرسوں کی عمر 45 سال سے کم ہونی چاہیےاس سلسلے میں سعودی عرب کا ایک وفد پاکستان میں نرسوں کے انٹرویوز لے گایہ انٹرویوز کام کے تجربے مریضوں کے ساتھ برتاؤ اور انگریزی زبان پر مہارت پر مرکوز ہوں گےامیدواروں کو اپنے اصل دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایات کی گئی ہیں