قاہرہ۔(نمائندہ خصوصی):غزہ سے میڈیکل کے 11 فلسطینی طلبا ء کا پانچواں گروپ جمعہ کو یہاں سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گیا۔ قاہرہ میں پاکستان کے سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ نے ان طالب علموں کی روانگی میں سہولت فراہم کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات اور گلوبل ریلیف ٹرسٹ، ڈاکٹرز آف رحمان اور الخدمت فاؤنڈیشن کی خصوصی کاوشوں کے سے یہ طالب علم پاکستان کے میڈیکل اداروں میں اپنی تعلیم مکمل کریں گے۔