اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):چیئرمین بلاول بھٹو زرداری متفقہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے مشترکہ اتحاد کے پارلیمانی لیڈر منتخب ہو گئے۔ جمعہ کو پی پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پی پی پی پی کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئرمین رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی پی کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شہدائے کارساز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شہدائے کارساز کے لئے دعا کی گئی۔ آصفہ بھٹو زرداری نے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی اور پی پی پی پی کے مشترکہ اتحاد کا پارلیمانی لیڈر منتخب کرنے کی تجویز دی۔ آصفہ بھٹو زرداری کی تجویز پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو متفقہ طور پر پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے مشترکہ اتحاد کے پارلیمانی لیڈر منتخب کر لیا گیا۔