اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس میں شرکت پر منگولیا کے وزیر اعظم او یون اردین لویسنا ئی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے منگولیا کے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد جمعرات کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ منگولیا کے وزیر اعظم او یون اردین لویسنا ئی کے ساتھ ملاقات باعث مسرت ہے۔ انہوں نے ایس سی او کے سی ایچ جی کے 23ویں اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آنے پر ان سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ہم نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر اعظم نے پاکستان کی جانب سے منگولیا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے اپنی پوسٹ میں ملاقات کی تصویر بھی شیئر کی۔