شگر گلگت (اسٹاف رپورٹر)نیسلے پاکستان نے خطے میں صحت بخش غذا سے متعلق آگاہی کے فروغ کےلئے گورنمنٹ پرائمری بوائزا سکول شگر میں نیسلے فار ہیلھتیئر کڈز ( N4HK) روم کا افتتاح کیا جو گلگت بلتستان میں تیسرا N4HKروم ہے۔ N4HK پروگرام غذائیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کےلئے نیسلے کے عالمی پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بچے بڑھنے کے ساتھ ساتھ غذائیت کی اہمیت کو سمجھیں۔ ہنزہ، گلگت، سکردو، شگر اور خارمنگ میں اب تک 350اساتذہ کو تربیت دی گئی جس سے N4HKپرورام کے ذریعے 15,000سے زائد بچوں کو ترغیب دی جائے گی ۔روم کا افتتاح کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے وزیر منصوبہ بندی راجا ناصر علی خان نے کہا” مجھے آج یہاں روم کا افتتاح کرنے میںبے حد خوشی محسوس ہورہی ہے اورمیں نیسلے پاکستان کا اس اہم پروگرام کےلئے شکر گزار ہوں کیونکہ یہ پروگرام ا سکولوں اور طبقات میں غذائیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کےلئے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے صوبہ بھر میں غذائیت کے بارے میں آگاہی پروگرام کو معاونت اور اس کا دائرہ کار بڑھانے کےلئے گلگت بلتستان کی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ وقار احمد، ہیڈآف کارپوریٹ افیئرز اینڈ سسٹین ایبیلیٹی، نیسلے پاکستان نے کہا” N4HK پروگرام کی پاکستان بھر میں توسیع ملک میں صحت بخش غذا کے فروغ کےلئے نیسلے کی کوششوں کی تصدیق ہے ، ہم گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ ہماری شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔پروگرام کے تحت 360,000بچوں تک رسائی کی گئی، 2300اساتذہ کو تربیت فراہم کی گئی جبکہ نجی اور سرکاری شعبہ کے 11شراکت داروں کے ساتھ مل کر N4HKکے 17رومز تیار کیے گئے۔شگر کے ڈپٹی کمشنر ولی اللہ فلاحی ، سول سوسائٹی کے اراکین اور سکول کا عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔N4HK پروگرام غذائیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کےلئے نیسلے کا عالمی پروگرام ہے جو نصاب پر مشتمل تعلیمی پروگرام کے ذریعے بچوں کو صحت مند اور فعال طرز زندگی کی ترغیب دینے کےلئے اساتذہ اور والدین کو معاونت فراہم کرتاہے۔N4HKپروگرام کا دائرہ کار پنجاب، وفاقی دارلحکومت ، خیبر پختونخوا،سندھ اور گلگت بلتستان تک پھیلاہوا ہے۔N4HK پروگرام اچھی صحت اور فلاح بہبود کے حوالے سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف UN SDG 3 کےلئے نیسلے کے عزم کا ایک حصہ ہے۔نیسلے جس کا گلوبل ہیڈکوارٹر سویٹزرلینڈ میں واقع ہے، گزشتہ 35سال سے پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔نیسلے طبقات کےلئے مشترکہ اقدار کی تخلیق کے ذریعے اپنی ویلیو چین میں مثبت اثرات مرتب کرنے کےلئے کوشاں ہے