تہران( مانیٹرنگ ڈیسک )افغان میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں فائرنگ سے 200 سے زیادہ افغان شہری جاں بحق ہوگئےافغان میڈیا کے مطابق افغان شہری غیر قانونی طریقے سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ایران میں داخل ہونے والے افغان شہریوں کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا ایرانی بارڈر گارڈز کی جانب سے فائرنگ کی تردید کی گئی ہے۔ ایران میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ایران میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغانوں کی تعداد 300 تھی ایرانی بارڈرگارڈز نے پہاڑوں میں چھپ کر افغان شہریوں کو نشانہ بنایا.انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے صرف 50 افغان شہری بچ سکے.افغان عینی شاہد کا بتانا ہے کہ ہمیں ایران کے علاقے کلگان سراوان میں نشانہ بنایا گیا ہمارے قافلے میں 300 افراد تھے جن میں سے 270 یا 280 مارے گئے.دوسری جانب افغان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان حکومت واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے