کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انھیں روزگار کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج جامعہ نمل کراچی کیمپس نارتھ ناظم آباد میں پہلے آل کراچی بین الجامعات تقریری مقابلے میں شریک طلباء و طالبات سے مہمان خصوصی کے طور پر اپنے خطاب میں کیا۔جس میں شہر بھر کی بیس سے زائد جامعات کے اڑتیس کے قریب طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی ناصر شاہ نے کہا کہ مقابلے کا رجحان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ہمارے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔