لاہور(نمائندہ خصوصی )صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ پی پی 167میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران مردہ قرار دیا جانے والا شخص ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گیا۔ شہری محمد یونس پی پی 167 ٹاﺅن شپ کا رہائشی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میںمحمد یونس نے بتایا کہ ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچا تو عملے نے کہا آپ کیسے زندہ ہو گئے اور انہوں نے حیرانی کا اظہار کیا ۔ محمد یونس نے کہاکہ مجھے نہیں معلوم میر انام کیسے مردہ افردا کی فہرست میں شامل ہو گیا