لاہور(کرائم رپورٹر )قیدیوں کی عدالتی پیشی پر آمدورفت کیلئے پولیس پریزن وینز کی اپ گریڈیشن کا پراجیکٹآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت جدید سہولیات سے آراستہ اپ گریڈ پریزن وین کا معائنہ کیاایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ عمران محمود نے پریزن وین کی اپ گریڈیشن بارے آگاہ کیاتمام پریزن وینز کو قیدیوں کی سہولت اور تحفظ کے پیش نظر جدید ٹیکنالوجی سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہےلاہور سمیت تمام اضلاع میں پریزن وینز میں جدید ترین جی پی آر ایس اور ٹریکر سسٹم لگائے جا رہے ہیںآئی جی پنجاب کی پولیس پریزن وینز کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے درکار فنڈز بارے سمری تیار کرنے کی ہدایت پولیس پریزن وینزکی اپ گریڈیشن کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رجوع کیا جائے گا
ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکشن عمران احمر نے پولیس پریزن وین کی تعداد اور اپ گریڈیشن کیلئے درکار وسائل بارے بریفنگ دی ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اے آئی جی ڈویلپمنٹ صاحبزادہ بلال عمر، ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری، اے آئی جی لاجسٹکس سید کرار حسین سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے