راولپنڈی۔(نمائندہ خصوصی)پا ک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے بیلا روس کے وزیراعظم رومن گولوو چینکونے ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عالمی اور علاقائی امور میں بیلاروس کی خدمات کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان عسکری شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ بیلا روس کے وزیر اعظم رومن گولوو چینکو نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کلیدی کردار کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہا۔