اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):منگولیا کے وزیراعظم اويون اردين لويسنامسراي شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ آمد پر وزیر مملکت برائے خزانہ پرویز ملک نے معزز مہمان
کا استقبال کیا۔ اس موقع پرروایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کوگلدستے پیش کئے۔دونوں رہنماوں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کااظہاربھی کیاگیا۔واضح رہے کہ شریک ممالک کے مندوبین میں پہلے ہی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔ کانفرنس میں شرکت کےلئے آنے والے معززین کے استقبال کے لئے شہر بھر کو رنگ برنگی روشنیوں اور پھولوں اور ایس سی او کے رکن ممالک کے جھنڈوں سے سجایاگیا ہے۔وزیراعظم محمد شہبازشریف ایس سی او سربراہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔