غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک )غزہ کے 27 میڈیکل طلبا اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے پاکستان روانہ ہوگئے۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانےکی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ فلس طینی طلبا کا پہلا گروپ پاکستان روانہ ہوگیا ہے۔پاکستانی سفارت خانے کے مطابق یہ طلبا جنگ زدہ غ ز ہ کے 192 فلس طینی میڈیکل طلبا کےگروپ کا حصہ ہیں، یہ طلبا پاکستان کے طبی اداروں میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھیں گے۔اعلامیے کے مطابق ان طلبا کو پاکستانی میڈیکل یونیورسٹیز میں مکمل فنڈنگ کے تحت تعلیم جاری رکھنے کی سہولت دی جائے گی۔