کراچی (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کی صورتحال پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے بعد میڈیا میں ایسا لگ رہا ہے پی ٹی آئی شیو سینا بننے کی کوشش کر رہی ہے۔ لگتا ہے عمران خان پاکستان کے بال ٹھاکرے بننے جا رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ان لوگوں کا مقصد ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانا ہے۔ عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے اپنی قانونی برطرفی کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے مقاصد کے حصول کے لیے اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن پاکستان کو بدنام کرنا چاہتا ہے۔