اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نےکہا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او کے سربراہی اجلاس کے لیے اعلیٰ سطح کے وفود کی میزبانی کرنے جا رہا ہےجس سے اقتصادی ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔پیر کوایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں بعد ایسے اعلیٰ سطحی وفود اقتصادی، سفارتی اور سٹریٹجک تعلقات کے لیے ملک کا دورہ کر رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر سربراہی اجلاس کی کامیابی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 23 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ایک اہم جیو پولیٹیکل لمحہ ہے، کیونکہ اقتصادی رفتار ایشیا کی طرف بڑھ رہی ہے اور پاکستان اس عمل میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔