ملتان( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جس طرح چوہدری ذوالفقار کے گھر حملہ ہوا ویسا شاہ محمود قریشی کے گھر بھی ہوسکتا ہے،ہم کارکنان کو پرامن رہنے کی ہدایت کر رہے ہیں، ہم پرامن ہیں اور اس طرح کی چیزوں پر یقین نہیں رکھتے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی غنڈہ گردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، انہیں جواب سیاست کی زبان میں زور دار دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس نے فیصلہ نہیں کرنا، ووٹرز کو فیصلہ کرنے دیں۔