اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور چین نے سکیورٹی، تعلیم، زراعت، انسانی وسائل کی ترقی اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے طے شدہ 13 مفاہمت کی یادداشتوں اور دستاویزات کا تبادلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی چیانگ کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعدپیر کو یہاں وزیراعظم ہائوس میں منعقدہ تقریب میں ایم او یوز ، معاہدوں اور دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں وزرا اعظم اپنے اپنے وفود کے ہمراہ اس موقع پر موجود تھے ۔ وفاقی وزیراقتصادی امور احد خان چیمہ اور چین کے وزیر تجارت وانگ وینتائو نے سمارٹ کلاس رومز پراجیکٹ کی حوالگی سے متعلق ایم او یوکی دستاویز کا تبادلہ کیا ۔سی پیک مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی (جے سی سی) کے 13ویں اجلاس کےمنٹس سے متعلق ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال اور چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے وائس چیئرمین لیو سوشو نے کیا۔ سی پیک کے تحت گوادر پر مشترکہ ورکنگ گروپ کے 7ویں اجلا س کےمنٹس سے متعلق ایم او یو کا تبادلہ وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال اور چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے وائس چیئرمین لیو سوشو نے کیا ۔ سی پیک روزگار کے فروغ کےلئے تعاون کے ایم او یو کا تبادلہ وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال اور چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے وائس چیئرمین لیو سوشو نے کیا ۔اطلاعات اور مواصلات کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے ایم او یو کا تبادلہ وفاقی وزیر اقتصادی امور احدچیمہ اور چین کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لیو جائو ہوئی نے کیا۔ پانی کی تنصیبات کا تحفظ ، فلڈکنٹرول اور آفات میں کمی سے متعلق باہمی تعاون کے سمجھوتے کا تبادلہ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور چین کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لیو جائو ہوئی نے کیا۔ سلامتی کے شعبے میں تعاون کے ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور چین کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لیو جائو ہوئی نے کیا۔ جی ڈی آئی کے تحت انسانی وسائل کی ترقی پر لیٹر آف ایکسچینج کے ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور چین کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لیو جائو ہوئی نے کیا۔ اسلام آباد میں آگ بجھانے والی گاڑیوں سے متعلق معاونتی پروگرام کے لیٹر آف ایکسچینج ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور چین کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لیو جائو ہوئی نے کیا۔ چین کو جانوروں کے گوشت کی برآمد سے متعلق قرنطینہ تقاضوں سے متعلق پروٹوکول کی دستاویز کا تبادلہ وفاقی وزیرغذائی تحفظ راناتنویر حسین اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے کیا۔ مشترکہ لیبارٹریوں کی مشترکہ معاونت سے متعلق ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ساجد بلوچ اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے کیا ۔ مشترکہ ٹی وی پروگراموں کی تیاری سے متعلق ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے کیا۔ اس موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان اور پیپلز بینک آف چائنہ کے درمیان کرنسی کے تبادلے کے معاہدے کا بھی اعلان کیا گیا۔