کراچی ( نمائندہ خصوصی)متحدہ عرب امارات کے شہر العین سے اسلام آباد کے لیے پی آئی اے کی پرواز میں ائیر پریشر کم ہونے کی شدید فنی خرابی پیدا ہوئی جس پر پائلٹ نے ایمرجنسی ڈیکلیئر کرتے ہوئے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کیایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 144 نے العین سے رات پونے 2 بجے اسلام آباد کے لیے ٹیک آف کیا صبح سوا 4 بجے پرواز پاکستان کی فضائی حدود میں کوئٹہ کے قریب تھی کہ ائیر بس اے 320 طیارے کے ہائیڈرولک سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہوئیذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سسٹم میں ایرر کی وجہ سے طیارے نے بلندی کھونا شروع کردی اور پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی سے چند منٹ میں 11 ہزار فٹ پر آگئی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی سے رابطہ کرکے ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا اور 11 ہزار فٹ کی نچلی اڑان اور کم رفتار سے پرواز کرتے ہوئے طیارے کا رخ کراچی کی طرف کر دیاذرائع نے مزید بتایا کہ اس دوران پائلٹ نے صبح 4 بجکر 51 منٹ پر ریڈار پر بھی ہنگامی صورتحال کے سگنل دیے، طیارے نے صبح 5 بج کر 24 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر باحفاطت ہنگامی لینڈنگ کیذرائع کے مطابق طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے جبکہ مسافروں کو متبادل ذریعے سے منزل تک پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے