کراچی( کامرس رپورٹر )پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ پی ایس ایم سی ایل نے مشہور زمانہ سوزوکی’بولان’ کے متبادل کے طور پر 660 سی سی سوزوکی ’ایوری‘ متعارف کرادیواضح رہے کہ پاک سوزوکی موٹرز نے اپنی مشہور زمانہ سوزوکی بولان کی پیداوار 36 سال بعد گزشتہ ماہ مستقل طور پر بند کردی تھی جس کے بعد سے صارفین کو اسکی متبادل سوزوکی ایوری کا بے صبری سے انتظار تھاپاک سوزوکی موٹرز نے مقامی طور پر تیار کردہ 660 سی سی کی سوزوکی ایوری ہفتے کو متعارف کردی کمپنی کے ایک افسر نے بتایا کہ سوزوکی ایوری کے وی ایکس اور وی ایکس آر ماڈل متعارف کرائے گئے ہیں جن کی قیمت بالترتیب 27 لاکھ 49 ہزار روپے اور 27 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہےتاہم یہ واضح نہیں ہے کہ پاک سوزوکی ایوری کا دنیا بھر میں دستیاب ماڈل ہی پاکستان میں متعارف کرایا ہے یا پرانا ماڈل لانچ کیا گیا ہے کیونکہ مقامی کار ساز اداروں کا یہ پرانا وطیرہ رہا ہے کہ وہ دنیا بھر میں متروک ہونے والے ماڈلز ہی پاکستان میں متعارف کراتے ہیںدوسری جانب پاک سوزوکی جانب سے ایوری متعارف کرائے جانے کے بعد کئی پرانی اور نئی کمپنیوں نے مقامی طور پر تیار کردہ پلگ ان ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکلیں متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی ہےایم جی پاکستان رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں ایم جی ایچ ایس پلگ اِن ہائبرڈ وہیکل پی ایچ ای وی متعارف کرانے کی تیاری کررہی ہے، یہ گاڑی برقی موٹر اور پٹرول انجن پر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس گاڑی کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی بیٹری کو گاڑی بند رکھ کر بھی چارج کیا جاسکتا ہے جبکہ عمومی طور پر ہائبرڈ گاڑیوں میں بیرونی چارجنگ کی سہولت موجود نہیں ہوتیپاکستان کی قدامت پسند مارکیٹ میں ایم جی جدت اور خصوصیات متعارف کرانے میں سرفہرست رہا ہے ایم جی پاکستان کے جنرل منیجر مارکیٹنگ آصف احمد نے ڈان کو بتایا کہ ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی پاکستان میں مکمل طور پر تیار کی جانے والی پہلی پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل ہے اور اسے رواں ماہ لاہور میں منعقد ہونےو الے پاکستان آٹو پارٹس شو 2024 کے دوران متعارف کرایا جائے گا