اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار
اور سید امین الحق شامل تھے۔ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، مشیرِ وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق بھی شریک تھے۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔