کراچی(کامرس رپورٹر )اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024 کا سالانہ نظام ِادائیگی کا جائزہ جاری کردیاجس کے مطابق ڈیجیٹل ذرائع کی بڑھتی ہوئی دستیابی سے ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا ہے۔مالی سال 2024 میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حصہ مالی سال 23 کے مقابلے میں 8 فیصد بڑھ کر 84 فیصد ہوگیا،ریٹیل ڈیجیٹل ادائیگیوں میں تقریبا 35 فیصد اضافہ ہواجبکہ ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت 403 ٹریلین سے بڑھ کر 547 ٹریلین روپے ہوگئی۔